راولپنڈی (اردو ٹائمز) پٹرولنگ پولیس قائد اعظم کالونی چکری روڈ نے ناجائز فروش اشتہاری گرفتار کر لیا ۔
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) پٹرولنگ پولیس قائد اعظم کالونی چکری روڈ نے ناجائز فروش اشتہاری گرفتار کر لیا ۔ زیرحراست شخص ریکارڈ یافتہ نکلا منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج تھے تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ غازی فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ راجہ فیاض کی زیر نگرانی سید ذیشان عباس ایس آئی انچارج پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی کی ٹیم ناصر سعید ASI ہمراہ راجہ ادریس لنگڑیال فیصل محمود عبد الوہاب و احتشام خان نے دوران ناکہ بندی چکری روڈ جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوے محسن مسیح سکنہ رضا منزل چکری روڈ جو کہ تھانہ صدر بیرونی کو مقدمہ نمبر 527/20 میں مطلوب تھا کو باضابط گرفتار کر کے تھانہ دھمیال میں بند کردیا گیا پولیس کے مطابق ریکارڈ پڑتال پر مذکورہ ریکارڈ یافتہ ہے اور تھانہ دھمیال اور تھانہ آر اے بازار میں بھی اس پر منشیات ( چرس و شراب ) کے مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔ اشتہاری کی گرفتاری پر ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی سرکل غازی فیصل سلیم و دیگر افسران کی طرف سے چوکی انچارج سید ذیشان عباس سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی گئی ۔

