راولپنڈی (اردو ٹائمز) سلمان غنی راولپنڈی ڈویژن کے نئے کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) سلمان غنی راولپنڈی ڈویژن کے نئے کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
حکومت پنجاب نے اہم انتظامی فیصلے کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 20 کے افسر سلمان غنی کو راولپنڈی ڈویژن کا نیا کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان غنی اس سے قبل حکومت پنجاب کے محکمہ پراسیکیوشن میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں وہاں سے فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں خالی آسامی پر کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلمان غنی کی تعیناتی پنجاب سول سروس ایکٹ 1974 کے سیکشن 9 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ ان کی تقرری کے بعد راولپنڈی ڈویژن میں انتظامی امور کی نگرانی، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، ریونیو، امن و امان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ داریاں ان کے سپرد ہوں گی۔


