LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پنجاب میں دکانداروں کی جانب سے گاہکوں سے شاپنگ بیگ (کیری بیگ) کی الگ رقم وصول کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پنجاب میں دکانداروں کی جانب سے گاہکوں سے شاپنگ بیگ (کیری بیگ) کی الگ رقم وصول کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ محکمہ تحفظِ ماحول پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مال، سپر مارکیٹ یا دکان پر خریداری کے بعد سامان ڈالنے کے لیے دیے جانے والے بائیو ڈی گریڈ ایبل یا کپڑے کے بیگز کی قیمت گاہک سے الگ وصول کرنا قانوناً جرم ہے۔
اس اقدام کا مقصد صارفین کو اضافی مالی بوجھ سے بچانا اور دکانداروں کو یہ پابند کرنا ہے کہ وہ شاپنگ بیگز کی قیمت کو اپنی کاروباری لاگت کا حصہ بنائیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی دکاندار بیگ کے الگ پیسے مانگے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ تحفظِ ماحول کو شکایت درج کروائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X