LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن جاری۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن جاری۔ گزشتہ سات دنوں میں 41 سرچ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 3,104 افراد، 1,438 گھروں، 246 ہوٹلز، 312دکانیں،1,588 موٹر سائیکلوں اور 616 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 84 مشکوک افراد اور 139 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آ پر یشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی گزشتہ سات دنوں میں 41 سرچ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 3,104 افراد، 1,438گھروں، 246 ہوٹلز، 312 دکانیں، 1588 موٹرسائیکلوں اور 616 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 84 مشکوک افراد اور 139 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X