LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی کی زیر صدارت آپریشنل استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی کی زیر صدارت آپریشنل استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد ۔میٹنگ میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ سٹاف کی تعیناتی ان کی تعلیمی قابلیت اور مہارت کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دی جا سکیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل امور اور سٹاف کی تعیناتیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور موجودہ نظام میں موجود بہتری کے قابل پہلووں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، ڈی جی سیف سٹی نے ہدایت کی کہ سٹاف کی تعیناتی ان کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے تاکہ ہر اہلکار اپنی ذمہ داریاں زیادہ موثر اور ذمہ دارانہ انداز میں سرانجام دے ،انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سیف سٹی نظام کا مقصد شہریوں کو بروقت، شفاف اور موثر خدمات کی فراہمی ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ انسانی وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کیا جائے اور ہر سطح پر کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور جوابدہی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں تیزی لائی جا سکے،آخر میں ڈی جی سیف سٹی نے تمام افسران اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کریں تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X