اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایچ او سہالہ عون عباس کی سربراہی میں محمد سعید اے ایس آئی کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایچ او سہالہ عون عباس کی سربراہی میں محمد سعید اے ایس آئی کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی
شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق
مورخہ 21-06-2026 کو تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ہر دوگر، کشمیر ٹاؤن میں ایک شخص کو فائر مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سہالہ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی بیان میں زخمی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے فائر مارا، جو اس کی دائیں ٹانگ پر لگا۔ تاہم تھانہ سہالہ پولیس نے ابتدائی بیان پر اکتفا کرنے کے بجائے واقعہ کی ہر پہلو سے باریک بینی کے ساتھ تفتیش کا آغاز کیا۔ جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، شواہد اکٹھے کیے گئے، عینی گواہوں اور مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور تمام دستیاب ذرائع سے معلومات حاصل کی گئیں۔
مسلسل محنت، پیشہ ورانہ اندازِ تفتیش اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار کی بدولت یہ بات سامنے آئی کہ زخمی کا ابتدائی مؤقف حقائق کے مطابق نہیں تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واقعہ میں دو ملزمان ملوث تھے جنہوں نے فائرنگ کر کے مدعی کو زخمی کیا تھا۔
تھانہ سہالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں چالان معہ مقدمہ معزز عدالت بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

