LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سہالہ سرکل میں محرم الحرام کے بہترین سکیورٹی انتظامات، بانیانِ مجالس کا اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ سے اظہارِ تشکر

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سہالہ سرکل میں محرم الحرام کے بہترین سکیورٹی انتظامات، بانیانِ مجالس کا اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ سے اظہارِ تشکر ۔ ڈی ایس پی اقبال سوٸی ۔ ایس ایچ او ہمک حبیب اللہ ۔ ایس ایچ او سہالہ عون عباس اور پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی سہالہ اور گردونواح میں عشرہ محرم کے جلوس و مجالس پرامن طور پر اختتام پذیر
سہالہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے بہترین اقدامات کو سراہتے ہیں، چہلم پر بھی ایسے ہی انتظامات کیے جائیں بانیانِ مجالس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سواں سرکل میں عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی اور انتظامات پر بانیانِ مجالس اور لائسنس داران نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایس پی سواں خرم اشرف کی سربراہی میں پولیس ٹیم اور نفری نے انتہائی فرض شناسی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
اسلام آباد کے رورل ایریا سہالہ، ہمک، گوڑھا سیداں اور گردونواح کی مرکزی امام بارگاہوں اور مساجد میں شہدائے کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ۷۲ جانثاروں کی عظیم قربانی کو سلامِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا اور علم غازی عباس علمدار شبیہِ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے۔ ان مجالس اور جلوسوں میں عزاداروں، علما کرام اور ذاکرین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پرسہ پیش کیا۔

عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو فل پروف بنایا گیا تھا مرکزی امام بارگاہ قصر المنتظر (حیدری آباد ملحقہ DHA)، سہالہ، ہمک اور پورے سواں سرکل میں سہالہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوان اختتام تک الرٹ رہے اور تمام پروگراموں کی خود نگرانی کرتے رہے۔

بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر بانیانِ مجالس اور جلوس آرگنائزرز، جن میں سید جی ایم شاہ ایڈووکیٹ، حاجی غلام اصغر حیدری، آغا اسد حیدری، راجہ افتخار حسین، سید زاہد گردیزی، چوہدری شفقت علی، سید نجف ایڈووکیٹ، سید فخر ہمدانی، سید زوار شاہ، سید اشجار شاہ، ندیم عابدی، سید اشتیاق شاہ، راجہ ساجد، شبر جعفری، راجہ شبیر اور دیگر شامل ہیں، نے اسلام آباد انتظامیہ، ایس پی سواں خرم اشرف، ایس ڈی پی او اقبال سوئی، ایس ایچ او حبیب اللہ، اور ایس ایچ او سہالہ عون عباس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

بانیانِ مجالس نے انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ چہلم سید الشہداءؑ کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے اسی طرح کے فل پروف انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جاٸے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X