اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی 10 جولائی سے گرفتاری کا فیصلہ کرلیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی 10 جولائی سے گرفتاری کا فیصلہ کرلیا’ وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سکریٹریز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ‘ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خط لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں بشمول ویزا، اوور اسٹےکیسز کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس، قانون نافذکرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں’ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 11جولائی سے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی جائے جس میں بغیر ویزے کے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد بتائی جائے جبکہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت بھی شامل ہو۔

