LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں تمام محب وطن پاکستانیوں سے محرم الحرام میں اور محرم الحرام کے بعد بھی انتشار، فساد اور تشدد پھیلانے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں تمام محب وطن پاکستانیوں سے محرم الحرام میں اور محرم الحرام کے بعد بھی انتشار، فساد اور تشدد پھیلانے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے قومی پیغام امن کمیٹی کا کہنا ہے ک” کوئی بھی ایسی بات جس سے انتشار اور فساد بر پا ہونے کا امکان ہو، وہ پولیس اور سلامتی کے اداروں کے علم میں لائیں” قومی پیغام امن کمیٹی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر تمام مکاتب فکر کے اکابرین کے ساتھ رابطے میں ہے’ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا ،محراب و منبر ہو یا مجالس، کانفرنسیں، جلوس اور اجتماعات، تمام مکاتب فکر کے اکابرین پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اگر کوئی خطیب، ذاکر، واعظ کسی بھی مقام یا سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈ یا پر پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی ہدایات کے خلاف کوئی عمل کرے گا تو اس کے خلاف قانون کےمطابق ایکشن ہوگا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X