LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 529 افراد،192 گھرانوں،16 ہوٹلوں، 28 دکانیں، 196 موٹر سائیکلوں اور 65 گاڑیوں کو چیک کیاگیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 529 افراد،192 گھرانوں،16 ہوٹلوں، 28 دکانیں، 196 موٹر سائیکلوں اور 65 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور 12 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 529 افراد،192 گھرانوں،16 ہوٹلوں، 28 دکانیں، 196 موٹر سائیکلوں اور 65 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور 12 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X