راولپنڈی (اردو ٹائمز) سب انسپکٹر عمیر حسن کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) سب انسپکٹر عمیر حسن کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جنازہ میں ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز دیگر افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سب انسپکٹر عمیر حسن مری ایکسپریس ہائی وے پر دوران سفر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عمیر حسن کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جنازہ میں ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز دیگر افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سب انسپکٹر عمیر حسن مری ایکسپریس ہائی وے پر دوران سفر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوئے تھے،مرحوم سب انسپکٹر کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گئے، سب انسپکٹر عمیر حسن سال 2014 میں پولیس میں بھرتی ہوئے اور تھانہ کوٹلی ستیاں میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے، مرحوم نے سوگواران میں والدہ،زوجہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے، سینئر افسران نے مرحوم سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے ملاقات/ تعزیت کی، مرحوم سب انسپکٹر کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ علی پور چٹھہ تحصیل وزیر آباد روانہ کیا گیا، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم سب انسپکٹر کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، مرحوم سب انسپکٹر عمیر حسن کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔


