اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس توانائی کے مو¿ثر استعمال اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے کوشاں ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رِداراالیکٹرک وہیکلز کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے اسلام آباد پولیس میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال، توانائی بچت منصوبوں اور جدید، ماحول دوست ٹرانسپورٹ سلوشنز پر تبادلہ خیال کیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس توانائی کے مو¿ثر استعمال اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے کوشاں ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رِدارا الیکٹرک وہیکلز کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے اسلام آباد پولیس میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال، توانائی بچت منصوبوں اور جدید، ماحول دوست ٹرانسپورٹ سلوشنز پر تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت اسلام آباد پولیس توانائی کے مو¿ثر استعمال، ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک، ایس پی کائنات اظہر خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل کے ہمراہ رِدارا الیکٹرک وہیکلز کے نمائندگان سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد پولیس کے وہیکل فلیٹ میں مزید جدید، ماحول دوست اور توانائی کی بچت کرنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ملاقات میں اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبہ جات میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال، توانائی کے مو¿ثر انتظام، جدید ٹرانسپورٹ سلوشنز کے فروغ، کاربن اخراج میں کمی اور ادارے کو مرحلہ وار گرین پولیسنگ ماڈل کی جانب منتقل کرنے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر الیکٹرک گاڑیوں کی افادیت، آپریشنل استعداد، کم آپریٹنگ اخراجات اور مستقبل میں پولیس فورس میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار توانائی کے ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے پولیسنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر، جدید اور ماحول دوست بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس قومی سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور گرین انیشیٹوز کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی لیگل طاہر کاظم اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس اسرار احمد کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے افسران سے جاری منصوبوں اور تفویض کردہ ٹاسکس پر تفصیلی بریفنگ لی، کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے نئے اہداف اور ترجیحات کا تعین کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور کو مقررہ وقت میں مکمل کرتے ہوئے پیشہ ورانہ معیار اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے






