اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہو، اجلاس میں اے ڈی سی جی اسلام آباد صاحبزاد ہ محمد یوسف، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنزسلیمان ظفر، ایس پی ہیڈکوارٹرز، زونل ایس پیز اوردیگر سینئر افسران، جلوسوں کے منتظمین، سالاروں اور امن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی، روٹس کی نگرانی، ٹریفک مینجمنٹ پلان، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون، روٹ کلیئرنس، داخلی و خارجی راستوں کی موثر نگرانی، رضاکاروں کے کردار اور بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کے مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے منتظمین اور امن کمیٹی کے نمائندگان پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات برقرار رکھے جا سکیں،اجلاس کے شرکاءنے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا ءبرقرار رکھنے اور باہمی تعاون و ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں اور عزاداروں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کے قیام کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔




