LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس سنگین جرائم میں ملوث 10 مجرمان اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر گرفتار

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس سنگین جرائم میں ملوث 10 مجرمان اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس تھانہ سیکر ٹریٹ، تھانہ سنگجانی،تھانہ شمس کالونی، تھانہ سہالہ اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1,100 گرام چرس، 680 گرام ہیروئن،276 گرام آئس،22 بوتلیں شراب اورایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X