LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں زونل افسران کی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اقدامات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹریفک قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ حادثات کی روک تھام،شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی ٹریفک ماجد اقبال، تمام زونل ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں زونل افسران کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ کے نظام، روڈ سیفٹی اقدامات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹریفک قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف زونز میں ٹریفک کے بہاو¿ کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور ٹریفک نظم و ضبط کو مو¿ثر بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی ٹی او اسلا م آباد نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حادثات کی روک تھام، شہریوں کی بروقت مدد اور رہنمائی، خصوصی تقریبات اور رش کے اوقات میں مو¿ثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو اپناتے ہوئے عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کیا جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X