LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشاورت کو یقینی بنائے۔ چوہدری محمد یٰسین

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان،صدرمزدور یونین مرکزی یونین آفس میں منعقد ہواجس میں سپریم کونسل کے تمام عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے نمائندگان نے بھرپور تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدوریونین مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبوداورانکے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،ہم مشاورت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ سے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی ہے لیکن موجودہ انتظامیہ لیبرقوانین اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہی جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے،موجودہ انتظامیہ سی بی اے کے ساتھ قومی صنعتی تعلقات ایکٹ کے تحت مشاورت کے عمل کو یقینی نہیں بنارہی اور مزدور دشمن فیصلے کیے جارہے ہیں جن میں سی ڈی اے ہسپتال اورسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی آؤٹ کی سورسنگ،ادارے میں موجودخالی آسامیوں کو ختم کرنا،تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے ذریعے بھرتیوں سمیت تمام فیصلوں کی سی ڈی اے مزدور یونین بھرپور مذمت کرتی ہے،ادارے میں جوائنٹ ورک کونسل غیر فعال ہے جسکی وجہ سے مزدوروں کے مسائل جوں کے توں ہیں،قومی صنعتی تعلقات کمیشن (NIRC) کے عدالتی احکامات کے باوجود ادارے کو آؤٹ سورس،رائیٹ سائزنگ جیسے فیصلے کیے جارہے ہیں اس سے یقینی طور پر مزدوروں کے مسائل میں اضافہ ہو گا اور مہنگائی کے اس دور میں بے روزگاری کی شرح بڑھے گی،سی ڈی اے مزدور یونین ہر فورم پر مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہمیشہ کی طرح لڑے گی اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے،ممبرایڈمن اور دیگر بورڈ ممبران سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سی بی اے یونین کے ساتھ میٹنگ بلائی جائے اور درپیش ملازمین کے مسائل پر مذاکرات کو یقینی بنایا جائے اورسی ڈی اے میں موجودخالی آسامیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،ادارے میں جوائنٹ ورک کونسل کو فعال بنایا جائے اور عدالتی فیصلوں اور لیبرقوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں صنعتی امن قائم رہ سکے اور مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے،اگر ہمارے مطالبات کو حل نہ کیا گیا اور تحفظات دورنہیں کیے گئے تو سی ڈی اے مزدور یونین اپنا قانونی اور جمہوری حق استعمال کرے گی اور ہر پلیٹ فارم پر مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی۔

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X