LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) لیجنڈ فوک گلوکار و اداکار عاشق جٹ ” اعتراف فن ” پنجاب آرٹس کونسل اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے ایک شام جو ایک ثقافتی تاریخ بن گئی

Share

لاہور (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل ( پکار ) اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے لیجنڈ گلوکار ، اداکار ، لوک داستان گو عاشق جٹ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے “اعتراف فن ” الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں شاندار اور پروقار انداز میں منعقد کیا گیا – معروف کمپئیر ریاض خان نے میزبانی کے فرائض احسن انداز میں بخوبی انجام دیئے – قومی ترانے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا – ورسٹائل پرفارمنس گروپ نے صوفی پرفارمنس پیش کی – مہمان خصوصی محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار تھے جبکہ لیونگ لیجنڈ فوک و صوفی گلوکار عارف لوہار گیسٹ آف آنر تھے – لیونگ لیجنڈ اداکار غلام محی الدین ، لیونگ لیجنڈ ہدایت کار جاوید رضا معروف ایونٹ آرگنائزر قمر جمیلل ، انٹر نیشنل پروموٹر تجمل ظہور بالم بٹ ، نامور سرائیکی گلوکار مشتاق چھینا ، گلوکار طارق طافو ، گلوکار علی عمران شوکت ، علی بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ہمدرد لاہور ، نصیر ہاشمی میگزین ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ، شاعر روزنامہ پاکستان ناصر بشیر ، حسیب پاشا ہامون جادوگر ، سابق ٹی وی پروڈیوسر محسن جعفر ، کامیڈین غفار لہری اور دیگر کئی معروف شخصیات نے شرکت کی – پیر سید سہیل بخاری بانی و سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں 43 ، سال سے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فن و ثقافت آرٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ سےوابستہ افراد و شخصیات کی پذیرائی کیلئے بے لوث خدمات سر انجام دے رہا ہوں اور ٹربیوٹ دینے کے سلسلے کا میں فاونڈر ہوں – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ لوگوں کی طرح ایونٹ کروانا میرا بزنس نہیں ہے بلکہ پذیرائی کرنا میرا شوق ہے اور میں ” مذہب اور ثقافت ” کو الگ نہیں سمجھتا – میں اس تقریب کیلئے رات کو سفر کرکے اسلام آباد پہنچا میری صاحبزادی کا آپریشن تھا پھر صبح سفر کر کے سیدھا الحمراء پہنچا تاکہ تقریب ملتوی نہ کرنی پڑے –
میں محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کا دلی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس تقریب کے سلسلے میں مکمل تعاون کیا – محمد نواز گوندل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور خصوصی طور پر طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں وہ ہر تقریب میں سرپرستی فرماتے ہیں – اسی طرح لیونگ لیجنڈ فوک و صوفی گلوکار عارف لوہار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اپنے والد گرامی حاجی محمد عالم لوہار کے ہم عصر لیجنڈری عاشق جٹ کے اعتراف فن میں خصوصی شرکت کی – میں اپنے بڑے بھائی دوست بالم بٹ کا شکریہ ادا نہ کروں یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ میری صاحبزادی کی فکر میں ساری رات جاگتے رھے اور فکر مند رہے – پیرسیدسہیل بخاری نے کہا کہ میں 5 ،سال سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوں میری ماہانہ میڈیسن تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار کی آتی ہے لیکن میں نے کبھی دوسروں لوگوں کی طرح میڈیا پر آکر رونا دھونا کرکے لاکھوں روپے کا فنڈز حکومت سے نہیں لیا اور پھر فنڈز ملنے کے بعد گھر چلے گئے میں نے کبھی گریہ زاری نہیں کی میں نجیب الطرفین سادات جذباتی ہوں مجھے رونا نہیں آتا ہے – انہوں نے کہا کہ چند کتے بغیر تنخواہ کے میں نے اپنے پیچھے لگا رکھے ہیں جنکا کہنا تھا کہ عید کے دو دن پہلے پروگرام رکھ لیا ہے وہ بھی الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں پبلک کیسے آئے گی لیکن آج ہال میں اتنی بڑی تعداد میں فیمیلز اور دوست احباب میری کاوش کو سراہنے آئے ہیں انکا دلی شکر گزار ہوں – پیر سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ میرے سٹیج پر دوسرے لوگوں کی طرح کاروباری لوگوں کا ہجوم نہیں ہوگا بلکہ مہمان خصوصی کے ساتھ صرف میں کھڑا نظر آونگا – آل نبی اولاد فاطمہ علیہ السلام ہوں وہ ہی اپنی اولاد کی عزت کے رکھوالے ہیں – محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار نے کہا کہ جب عوام عید اور قربانی کے جانوروں کی خریداری میں لگے ہوئے ہیں الحمراء ہال میں آکر علم ہوا کہ پیرسیدسہیل بخاری کی تقریبات میں اتنی بڑی تعداد میں فیمیلز اور عوام کی شرکت نے یہ ثابت کیا ہے کہ انہوں نے واقعی 43 ،سال فن و ثقافت کی بے لوث خدمت کی ہے – میں انکی نسبت کی وجہ سے ان سے عقیدت رکھتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ماحول میں عمدہ اور اعلٰی تقریب سجائی ہے میں اور میرا ادارہ مستقبل میں بھی انکی شراکت میں تقریبات سجاتے رہے گئے اور دیگر ثقافتی اداروں کو بھی انکی 43 ، سال کی ثقافتی خدمات سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ لیجنڈری گلوکار و اداکار عاشق جٹ کی یہ شام آج ایک ثقافتی تاریخ بن گئی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ پیر سید سہیل بخاری کے سر ہے کہ انہوں نے ایسی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا – لیونگ لیجنڈ فوک و صوفی گلوکار عارف لوہار نے کہا کہ آج اپنے والد محترم حاجی عالم لوہار کے ہم عصر اور اپنے پیارے انکل عاشق جٹ کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب اعترف فن میں شریک ہو کر فخر محسوس کرتا ہوں اور پیرسیدسہیل بخاری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک کے لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار تقریبات منعقد کرتے ہیں – میرا ان سے رشتہ عقیدت اور احترام کا ہے – میں دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوتا ہوں انکی دعائیں روزانہ صبح پہنچتی ہیں – میں اپنے بھائی عباس جٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے والد عاشق جٹ کے فن کو آگے بڑھا رہے ہیں – لیونگ لیجنڈ اداکار غلام محی الدین گلو بھائی نے کہ 80 کی دہائی میں 20 ، 20 گھنٹے کام کیا اور شائد کبھی عاشق جٹ سے ملاقات ہوئی ہوگی لیکن آج انکی ڈاکو منٹری دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ کتنے بڑے فنکار تھے اور آج یہ تقریب دیکھ کر اندازہ ہوا ہے کہ پیرسیدسہیل بخاری کی تقریبات ملکی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں – آج کی مقبول فوک جوڑی میگھا جی اور عباس جٹ نے عاشق جٹ کا گایا گھڑیا جوکہ 1971ء میں پرفارم کیا گیا تھا آج 2025ء میں دوبارہ ہٹ ھوگیا ہے کیونکہ فوک کبھی ختم نہیں ہوتا بس انداز بدل جاتے ہیں اور یہ عباس جٹ کی وراثت ہے جسے عوامی پذیرائی ملی – میگھا اور عباس جٹ کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا – ادکار غلام محی الدین کو بھنگڑا کوئین میگھا جی نے بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کر دیا – عارف لوہار نے اپنا نیا گانا ورسٹائل پرفارمنس گروپ کے فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر کے بے پناہ داد وصول کی – سرائیکی گلوکار مشتاق چھینا نے اپنے انداز میں پرفارم کرکے لیجنڈری عاشق جٹ کو ٹربیوٹ پیش کیا – ورسٹائل پرفارمنس گروپ اپنے سربراہ محمد فیاض کی قیادت میں ہیر رانجھا اور سسی پنوں کی میوزیکل داستان کو پیش کرکے عاشق جٹ کو ٹربیوٹ دیا – لیجنڈری گلوکار و اداکار عاشق جٹ کی زندگی پر مبنی ایک ڈاکو منٹری بھی پیش کی گئی جسے سینئر جرنلسٹ نوید صدیقی نے تیار کیا ڈاکو منٹری کو بڑی پذیرائی ملی – فوک گلوکار عباس جٹ کی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ نے لیونگ لیجنڈ غلام محی الدین ،ہدایت کار جاوید رضا ، انٹرنیشنل پرموٹر تجمل ظہور بالم ،سرائیکی سنگرز مشتاق چھینا اور دیگر شخصیات کے ہمراہ دستار بندی کی گئی – عباس جٹ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے پھر گلو بھائی نے سینے سے لگا کر دلاسہ دیا شرکاء کی ہمدرد روح افزا سے تواضع کی گئی –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X