LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) لیجنڈ فوک گلوکار ، اداکار عاشق جٹ ” اعتراف فن” 25 مئی الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں منعقد کیا جائے گا

Share

لاہور (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل (الحمراء ) اور پنجاب کونسل آف آرٹس ( پکار ) کے اشتراک سے لوک داستانوں کے شہنشاہ اور فوک گیتوں کے بادشاہ لیجنڈ عاشق جٹ کی فنی خدمات کو ٹربیوٹ پیش کرنے کیلئے ایک پروقار اور یادگار تقریب ” اعتراف فن ” 25 ، مئی بروز سوموار الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہور میں شام 6 ، بجے منعقد کی جارہی ہے جس میں نامور گلوکار ، گلوکارہ اور فنکار پرفارم کریں گے – لوک داستانوں پر مبنی گیتوں پر نامور کوریو گرافر محمد فیاض چیف ایگزیکٹو ورسٹائل پرفارمنس گروپ اپنے گروپ کے فنکاروں کے ساتھ خصوصی طور پر نئی نسل کو عاشق جٹ کے فن پر روشنی ڈالتے ہوئے پرفارمنس پیش کریں گے – اس بات کا اعلان پیر سید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی نے کیا ہے – انہوں نے کہا ہے کہ لیجنڈز فنکاروں ، تخلیق کاروں کی فنی خدمات کو ٹربیوٹ پیش کرنے کا سلسلہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کئی سال قبل پیر سید سہیل بخاری بڑی خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے آرگنائز کرتے رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ تعزیتی ریفرنس احباب کی پرزور اپیل پر دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے یاد رہے پیرسیدسہیل بخاری نے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بنیاد 1981ء میں رکھی تھی اور 4 ،دہائیوں سے ایوارڈز تقریبات کرنے والی واحد غیر تجارتی بنیادوں پر کرنے والی واحد فعال تنظیم ہے جوکہ اپنی مدد آپ کے تحت 43 ، سال سے بے لوث خدمات سر انجام دے رہی ہے –
شعبہ نشرواشاعت 0323-8441997

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X