اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 521افراد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 521افراد، 274گھرانوں،50 ہوٹلوں، 93دکانیں، 552موٹر سائیکلوں اور 105گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے24مشکوک افراد اور20 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 521افراد، 274گھرانوں،50 ہوٹلوں، 93دکانیں، 552موٹر سائیکلوں اور 105گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے24مشکوک افراد اور20 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

