LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری اپر کورس کا چوتھا بیچ اختتام پذیر۔کورس میں اسلام آباد پولیس کے 51پولیس افسران نے شرکت کی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری اپر کورس کا چوتھا بیچ اختتام پذیر۔کورس میں اسلام آباد پولیس کے 51پولیس افسران نے شرکت کی،اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر اسپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی نے پولیس افسران کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کورس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئےتفصیلات کے مطابق کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری اپر کورس کا چوتھا بیچ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر اسپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریننگ معشوق علی ڈاہری سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔اپر کورس کے چوتھے بیچ میں اسلام آباد پولیس کے 51 افسران نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔کورس میں سب انسپکٹر شاہ زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل راونڈ فرسٹ، بیسٹ اِن لاءاور بیسٹ اِن پریڈ کی پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ سب انسپکٹر میاں محمد عمران نے بیسٹ اِن رائفل شوٹنگ کا اعزاز اپنے نام کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی نے کہا کہ آپ تمام افسران نے محکمانہ ترقی کے لیے جاری تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کیا، جو یقیناً ایک قابلِ ستائش کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس پاسنگ آوٹ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے ڈی ایس پی ٹریننگ اور تربیتی عملے کو مختصر وقت میں افسران کو بہترین تربیت فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عوامی خدمت کا موقع عطا کیا ہے۔ انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور شہریوں کی خدمت ہی ہمارا اصل مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عظیم کام نہیں۔ اگر آپ خلوصِ نیت کے ساتھ لوگوں کے مسائل حل کریں گے اور ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں گے تو عزت اور احترام خود بخود حاصل ہوگا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے شہریوں کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، ان کے مسائل کا فوری حل اور عزتِ نفس کا خیال رکھنا پولیس کی اولین ترجیحات ہونی چاہئیں، جبکہ انسانی خدمت کو ہمیشہ اپنے کردار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا محور بنانا چاہیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X