اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران منشیات خلاف کاروائیوں میں 681 مقدمات درج کیے اور 707 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران منشیات خلاف کاروائیوں میں 681 مقدمات درج کیے اور 707 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا، جن سے 488 کلو 228 گرام چرس،5 کلو 110 گرام آئس،4 کلو 520 گرام ہیروئن، 4500 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی، پولیس کی جانب سے مقدمات کی تفتیش اور مؤثر پیروی پر منشیات کے 63 مقدمات میں 64 مجرموں کو سزائیں ہوئیں، گجرخان پولیس نے پندرہ سالہ لڑکے سے زیادتی میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا مدعی مقدمہ کے مطابق زیر شخص نے اسکے بیٹے سے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی گجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، کلرسیداں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث شخص کو حراست میں لیکر مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا، کہوٹہ پولیس نے جواء کھیلنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر کے، داؤ پر لگی رقم 72 ہزار 500 سو،5 موبائل فونز، اور تاش برآمد کرلی، میں نے شہر کے خلاف کاروائی میں خاتون منشیات سپلائر سمیت دو افراد گرفتار کڑھائی کلو سے زیادہ چرس برامد نصیر آباد پولیس نے 01 کلو 600 گرام ویسٹرج پولیس نے 01 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیکر 60 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ واہ کینٹ ،سٹی ،گنجمڈی،اور چکلالہ کے علاقوں میں کی گئیں

