اسلام آباد (اردو ٹائمز) وطن کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ‘لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران زخموں سے دو ماہ کی دلیرانہ جنگ کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) وطن کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ‘لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران زخموں سے دو ماہ کی دلیرانہ جنگ کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال سے تعلق رکھنے والے تھے’ شہید 26 فروری 2026 کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دشمن کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے’ انتہائی زخمی حالت میں بھی وہ میدان جنگ میں ثابت قدم رہے اور آخری دم تک بہادری سے لڑتے رہے اور اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھانے میں کسی قسم کی کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بالآخر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج سی ایم ایچ کوئٹہ میں جام شہادت نوش کر گئے

