اسلام آباد (اردو ٹائمز) صدر غازیانِ غذر، سید غلام شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں ہونے والی جنگ میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) صدر غازیانِ غذر، سید غلام شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں ہونے والی جنگ میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیں گے۔ وہ یادگار شہداء پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے’ انہوں نے وطنِ عزیز کے عالمی سطح پر سفارتی تعلقات کو سراہتے ہوئے بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ غذر شہداء کی سرزمین ہے، اور ہم ہمیشہ اپنے ملک و قوم کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

