LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا تبلیغی مرکز کا دورہ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے تبلیغی مرکز پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا تبلیغی مرکز کا دورہ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے تبلیغی مرکز پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تمام افسران کو سکیورٹی اقدامات کو مزید مو¿ثر بنانے اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کے ہمراہ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کو مزید مو¿ثر اور مربوط بنایا جائے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام افسران و اہلکار چوکس رہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار “15- پر دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے مو¿ثر سکیورٹی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X