LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت اہم اجلاس ۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد کے تھانہ جات، شہریوں کی سہولت اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے حوالے سے جاری مختلف تعمیراتی پراجیکٹس پر کام کے حوالے سے رپورٹ طلب کی اور تمام افسران کو مزید بہتری کے لئے نئے اہداف سونپے۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت اہم اجلاس ۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد کے تھانہ جات، شہریوں کی سہولت اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے حوالے سے جاری مختلف تعمیراتی پراجیکٹس پر کام کے حوالے سے رپورٹ طلب کی اور تمام افسران کو مزید بہتری کے لئے نئے اہداف سونپے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی جنرل عنایت علی شاہ، ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹو زشمس الحق درانی اور سی پی او برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد کے تھانہ جات، شہریوں کی سہولت اور پولیس فورس کی ویلفیئر سے متعلق جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے، معیار کو یقینی بنانے اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تعمیر تھانہ جات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، شہریوں کے لیے آسان اور بہتر رسائی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی رہائش اور دیگر فلاحی سہولیات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنڈز کے مو¿ثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے متعلقہ افسران کو نئے اہداف دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ واضح ٹائم لائنز کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور آئندہ اجلاس میں نمایاں پیش رفت کے ساتھ رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پولیس فورس کی ویلفیئر کو مزید مو¿ثر بنانا اولین ترجیح ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X