ہری پور (اردو ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر محمد فصیع عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
Share
ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور اسسٹنٹ کمشنر محمد فصیع عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سردار آصف کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد فصیع عباسی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ جنرل سیکٹری پریس کلب ملک محمد اقبال جوائنٹ سیکٹری پریس کلب ملک محمد ارشد صدر یونین اف جرنلسٹ وقار علی جنرل سیکٹری یونین اف جرنلسٹ عمران سالار سینئر نائب صدر یونین اف جرنلسٹ بلاول اقبال نوید اختر ہم ٹی وی ہم پشتو عنایت یوسفزئی و دیگر نے شرکت کی
اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا سردار آصف نے
محمد فصیع عباسی کی دورانِ تعیناتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع ہریپور میں عوامی مسائل کے حل، ریلیف کی فراہمی اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ ان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتےہیں
اسسٹنٹ کمشنر محمد فصیع عباسی نے کہا کہ ہریپور میں گزارا گیا وقت ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی محبت اور تعاون کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،

