اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی اٹک کی راھنما انبساط طاھر صادق نے مطالبہ کیا ھے کہ گرین بس روٹس میں ناانصافی ختم کی جائے، باہتر تا اسلام آباد فوری سروس کا آغاز ضروری ھے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی اٹک کی راھنما انبساط طاھر صادق نے مطالبہ کیا ھے کہ گرین بس روٹس میں ناانصافی ختم کی جائے، باہتر تا اسلام آباد فوری سروس کا آغاز ضروری ھے ۔
باہتر اور گردونواح کے سینکڑوں طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین ٹرانسپورٹ سہولت سے محروم، ھیں ۔
بھاری سبسڈی کے باوجود عوام کو مساوی سہولیات نہ دینا قابلِ تشویش، پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے
انبساط طاہر صادق، نے کہا ہے کہ عوامی سہولت اور مساوی رسائی کسی بھی ذمہ دار ریاست کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں، تاہم گرین بس سروس کے روٹس کی موجودہ ترتیب میں بعض اہم علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، خصوصاً باہتر سے اسلام آباد تک کا علاقہ جو تعلیمی اور سرکاری سرگرمیوں کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باہتر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں، مگر پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود سہولت کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرین بس سروس کے موجودہ روٹس کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے اور باہتر تا اسلام آباد روٹ کو فوری طور پر شامل کیا جائے تاکہ عوام، بالخصوص خواتین اور سرکاری ملازمین، اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
انبساط طاہر صادق کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کا اصل مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے، لہٰذا اس کے ثمرات کو منصفانہ اور مساوی انداز میں عوام تک پہنچانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام اس اہم عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور مثبت اقدامات کریں گے۔

