LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا یو سی ون مائی گاڑھی کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کلک ٹیم کے ہمراہ منگھوپیر ٹاؤن کی یونین کونسل ون مائی گاڑھی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین رانا عارف بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین نے زیر تعمیر پارک، لینڈ اسکیپنگ، واکنگ ٹریکس، بچوں کے کھیل کے میدانوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے پائیدار انفراسٹرکچر کے لیے جدید انجینئرنگ اصولوں کے استعمال پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X