اسلام آباد (اردو ٹائمز) معرکۂ حق کے ہیرو لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم کی جرات و بہادری کی داستان وطن سے محبت اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) معرکۂ حق کے ہیرو لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم کی جرات و بہادری کی داستان وطن سے محبت اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔معرکہء حق کے دوران لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم آرٹلری فائر آبزرور کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ‘وہ دلیری کے ساتھ ڈٹ کر آبزویشن پوسٹ سے اپنی یونٹ کے فائر کی نگرانی کرتے رہے۔ان کی یونٹ کی زبردست گولہ باری سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔دشمن کی دو پوسٹوں نے سفید جھنڈے لہرا کر شکست کا اعتراف کیا۔لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم کا کہنا ہے کہ ایک فوجی کے لیے وطن کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔معرکہء حق میں مثالی کارکردگی پر انہیں تمغہء بسالت سے نوازا گیا

