LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والا پاڑہ چنار ایئرپورٹ اب دوبارہ فعال کر دیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والا پاڑہ چنار ایئرپورٹ اب دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے’ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ایف ڈبلیو او اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے یہ اہم منصوبہ مکمل ہوا جس کے بعد ایئرپورٹ آپریشنل مرحلے میں داخل ہو چکا ہے’ ایف ڈبلیو او کی جانب سے ایئرپورٹ کی تعمیر مرمت اور اپگریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد پاک آرمی ایوی ایشن نے یہاں کامیاب آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز انجام دیے’ ٹرائلز کا مقصد رن وے کے معیار تعمیراتی کام کی مضبوطی حفاظتی انتظامات اور مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا’ پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے جن کے بعد رن وے کو اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بین الاقوامی سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا’ مختلف آپریشنل صورتحال میں ایئرپورٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے نتائج انتہائی مثبت سامنے آئے’ پاڑہ چنار ایئرپورٹ کی بحالی نہ صرف فضائی آمدورفت کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ اس سے علاقائی رابطے مضبوط ہوں گے ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن ہوگا اور مقامی معاشی سرگرمیوں کو بھی نمایاں فروغ ملے گا’ ضلع کرم اور بالخصوص پاڑہ چنار کے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X