LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاﺅن جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاﺅن جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 16 مجرمان اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ،تھانہ کوہسار، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 190 گرام چرس،250گرام ہیروئن، 340 گرام آئس،01 خنجر اور مختلف بور کے 02 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 16مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X