اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران867افراد،464 گھرانوں،35 ہوٹلوں،86دکانیں، 373موٹر سائیکلوں اور 125 گاڑیوں کو چیک کیا گیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران867افراد،464 گھرانوں،35 ہوٹلوں،86دکانیں، 373موٹر سائیکلوں اور 125 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کےلئے 24 مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 867 افراد،464 گھرانوں، 35ہوٹلوں، 86 دکانیں،373 موٹر سائیکلوں اور 125 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ جانچ پڑتال کے لئے24 مشکوک افراد اور 27 موٹرسائیکلوں کوبھی تھانہ جات میں منتقل کیا گیا،ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں







