LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یار خان (اردو ٹائمز) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس ایچ این ڈی کے انٹرن شپ طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار اسناد تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Share

رحیم یار خان (اردو ٹائمز) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس ایچ این ڈی کے انٹرن شپ طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار اسناد تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نیشنل ڈائیگناسٹک کمپلیکس اور نیشنل ہسپتال اینڈ کارڈیک کمپلیکس کے اشتراک سے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔تقریب میں معروف ماہرِ غذائیت سمیرا اختر، ڈاکٹر عمران دانش، ڈاکٹر زاہد بلوچ، ڈاکٹر ظہور احمد اور ڈاکٹر حافظ محمد طیب سمیت طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر انیس کورائی اور ڈاکٹر زاہد بلوچ نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرِ غذائیت سمیرا اختر نے کہا کہ غذائیت کے شعبے میں تربیت یافتہ نوجوان معاشرے میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھاریں اور عوام میں متوازن غذا کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ڈاکٹر زاہد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عملی تربیت طلبہ کی پیشہ ورانہ زندگی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف طلبہ کو میدانِ عمل کے لیے تیار کرتے ہیں بلکہ انہیں جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کو ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کیک کاٹا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X