LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی اسلام اباد کے سر پر جہاں کے ارد گرد دو تھانے لگتے ہیں تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ ائی نائن فیض آباد میں مسافروں سے لوٹ مار اور ہراسانی، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات

Share

اسلام اباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی اسلام اباد کے سر پر جہاں کے ارد گرد دو تھانے لگتے ہیں تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ ائی نائن فیض آباد میں مسافروں سے لوٹ مار اور ہراسانی، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات، جڑواں شہروں راولپنڈی اور راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد کے علاقے میں مسافروں کے ساتھ لوٹ مار اور بلیک میلنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں بعض افراد (جن میں خواجہ سرا اور ان کے مبینہ سہولت کار شامل بتائے جاتے ہیں) بس اڈے اور اطراف میں موجود درختوں اور تاریک جگہوں میں چھپ کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور گزرنے والے مسافروں کو بہانوں سے روک کر انہیں ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی افراد اس دوران لوٹ مار کا شکار ہو چکے ہیں، تاہم شرمندگی یا خوف کے باعث اکثر متاثرین رپورٹ درج کروانے سے گریز کرتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پولیس کی جانب سے علاقے میں گشت کیا جاتا ہے، تاہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث یہ سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولنگ کے باوجود صورتحال پر قابو نہ پانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔شہریوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیض آباد کے حساس مقام پر فوری اور جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، رات کے اوقات میں سکیورٹی مزید سخت کی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
متاثرہ عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے اور جڑواں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو روزانہ خطرات کا سامنا رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X