اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے کا سرکاری ڈیزل چوری اسکینڈل بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی،ایک ملزم گرفتار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): سی ڈی اے کا سرکاری ڈیزل چوری اسکینڈل بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی،ایک ملزم گرفتار،دوسرا عادی ملزم رب نواز گارڈ فرار اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سی ڈی اے کے سرکاری ڈیزل کی چوری اور غیرقانونی فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 11/2026 مورخہ 07 اپریل 2026 درج کیا، جس کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد محمد علی کی جانب سے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی کہ سرکاری ڈیزل چوری کرکے نجی افراد کو فروخت کیا جا رہا ہے۔اطلاع ملنے پر ایف آئی اے ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے ایم پی او آفس H-10/3، کشمیر ہائی وے کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ٹریپ کے طور پر 5000 روپے کا نشاندہی شدہ نوٹ ایف سی اہلکار کے ذریعے ملزم کو دیا گیا۔ ملزم نے خود کو سی ڈی اے کے زیر انتظام ڈیزل پمپ کا انچارج ظاہر کیا۔ چھاپے کے دوران مذکورہ 5000 روپے کا نوٹ ملزم منور شاہ کی جیب سے برآمد کر لیا گیا، جبکہ ایک ڈیزل سے بھرا کنٹینر اور ریکارڈ بھی قبضے میں ل

