سرگودھا/ بھلوال (اردو ٹائمز) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن سرگودھا (یونٹ) کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب پروقار انداز میں منعقد ہوئی
Share
سرگودھا/ بھلوال(نمائندہ خصوصی) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن سرگودھا (یونٹ) کی نومنتخب باڈی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی چیئرمین ناصر خان خٹک نے سرگودھا سے بھلوال یونٹ کے نئے منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرمین ناصر خان خٹک نے (پیجا) تنظیم کی ملک بھر سمیت سرگودھا (یونٹ) کی مضبوطی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ سرگودھا بھلوال سے منتخب صدر ملک ملازم حسین اور ان کی پوری ٹیم نہایت ہی پروفیشنل اور حقیقی صحافیوں پر مشتمل ہے ملک ملازم حسین اور ان کی ٹیم سرگودھا میں صحافی بھائیوں کی آواز بننے سمیت جب بھی صحافیوں کے مسائل پر ضرورت محسوس ہوئی تو ملک بھر کے صحافیوں کےلیے سرگودھا یونٹ سے اپنی آواز بلند کریں گے، اس موقع پر منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جبکہ حلف معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید اعجاز حسین شیرازی نے لیا۔حلف لینے والے عہدیداران میں ملک ملازم حسین صدر، میاں خرم شہزاد جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری بابر علی بلوچ، بلال فاروق فنانس سیکرٹری, محمد یوسف، جاوید اقبال، محمد ارشاد نظامی نائب صدور، عمران نذیر، روبینہ اشرف, آصفہ زاہد جوائنٹ سیکرٹریز، سید زبیر حسین شاہ انفارمیشن سیکرٹری، سعیدہ عمران راجپوت ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اعجاز حسین شیرازی نے صحافیوں کے کردار کو معاشرے میں نہایت اہم قرار دیا اور سرگودھا سے پیجا کی بھلوال یونٹ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہوتے ہیں اور بھلوال کی عوام کی آواز پیجا کا یہ نیا گلدستہ ہوگا اپنے اندر اتفاق یکجہتی رکھیں۔ تقریب حلف برداری سے مرکزی صدر رانا شہزاد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیجا بلکہ بھر کے صحافیوں کی آواز بننے جارہی ہے، سرگودھا بھلوال یونٹ کے عہدیداران کی آواز وفاق میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت بنے گی ، اپنے اندر اتفاق اور خلوص قائم رکھیں انشاءاللہ پیجا کے پلیٹ فارم سے آپ اپنے ممبران کےلیے بہترین کام جاری رکھیں گے, پیجا کے سرگودھا یونٹ نے اعلان کردہ باڈی کے مطابق ڈاکٹر فردوس ارباب ملک کو سرپرستِ اعلیٰ مقرر کیا، مرکزی چیئرمین ناصر خان خٹک نے کہا کہ سرگودھا یونٹ کی تنظیم ملک ملازم حسین کی صدارت اور فردوس ارباب ملک کی سرپرستی میں کام کرے گی، جبکہ یہ یونٹ بھلوال، سرگودھا میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے صحافتی خدمات سرانجام دے گا۔ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ثاقب قریشی نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فردوس ارباب ملک اور ملک ملازم حسین کی انتھک محنت سے ایک مضبوط اور خوبصورت ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ آخر میں ڈاکٹر فردوس ارباب ملک اور ملک ملازم حسین نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ حلف برداری تقریب میں مرکزی قیادت کی خصوصی شرکت رہی، جن میں مرکزی چیئرمین ناصر خان خٹک، مرکزی صدر رانا شہزاد نعیم اور انفارمیشن سیکرٹری ثاقب قریشی شامل تھے، جو اسلام آباد سے خصوصی طور پر بھلوال کے معروف چناب ریسٹورینٹ پہنچے، جہاں ڈائریکٹر چناب ریسٹورینٹ بھلوال شاہ تاج وڑائچ سمیت صحافیوں نے ان کا پرتپاک اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

