اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ مشق تھنڈر-2 ایک دو طرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق ہے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ مشق تھنڈر-2 ایک دو طرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق ہے، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد کی جا رہی ہے۔دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق 06 اپریل 2026 کو پاکستان کے اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ شریک دستے بالخصوص انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کریں گے

