راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی سربراہی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی سربراہی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ( ایس ایچ او وارث خان راجہ تصدق ) تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او وارث خان سركل رانا نعیم کی زیرنگرانی ایس ایچ او وارث خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش گرفتار شخص سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ، ایس پی راول سعد ارشد نے وارث خان پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا

