LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج سید آفتاب شاہ کی سربراہی پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج سید آفتاب شاہ کی سربراہی پولیس ٹیم کی کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل،2 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے 5 موبائل فون و رقم 80 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل،2 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے 5 موبائل فون و رقم 80 ہزار روپے برآمد ہوئے،زیر حراست گینگ کا ایک رکن قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے اور سال 2024 سے پولیس کو مطلوب تھا،ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X