ہری پور (اردو ٹائمز) حطار ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین ملک عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتا ہوا توانائی بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صنعتی شعبے اور عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکا ہے
Share
ہری پور (اردو ٹائمز) حطار ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین ملک عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتا ہوا توانائی بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صنعتی شعبے اور عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکا ہے، مہنگائی کے اس بے قابو طوفان نے نہ صرف عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بلکہ صنعتیں بھی بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں، ملک عاشق اعوان نے کہا کے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور توانائی کی قلت کے باعث حطار سمیت مختلف صنعتی علاقوں میں تقریبا 60 فیصد یونٹس جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جس سے بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مزید صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرائط پوری کرنے کے لیے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنا معاشی مشکلات کو مزید بڑھا رہا ہے، جبکہ عام عوام کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو چکی ہے ، اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، انھوں ہے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ، توانائی بحران کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ،اور صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کیا جاءے تاکہ ملکی معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے، انہوں نے زور دیا کہ بروقت اور مؤثر فیصلے نہ کیے گءے تو صنعتی بندش، مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے ،

