راولپنڈی (اردو ٹائمز) راول ڈویژن پولیس کی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) راول ڈویژن پولیس کی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں،5 گینگز کے 7 افراد گرفتار، 5 مسروقہ موٹر سائیکل،لاکھوں روپے مالیتی چھینے گئے 8 موبائل فون و رقم 36 ہزار 200 روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 4 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا، نیو ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے، تھانہ سٹی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے چھینے گئے 8 موبائل فون برآمد کیے، صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے رقم 32 ہزار 200 روپے اور اسلحہ برآمد کیا، گنجمنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

