حیدرآباد (اردو ٹائمز) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ حیدرآباد اسپورٹس کلب میں سج گیا۔۔
Share
حیدرآباد (اردو ٹائمز) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ حیدرآباد اسپورٹس کلب میں سج گیا۔۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں، میئرحیدرآباد کاشف خان شورو اور باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری عرفان یونس نے شرکت کی، اس موقع پرٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔۔ پہلے میچ میں بلوچستان بلزکے عبیداللہ نے سندھ اسٹالینزکے محمد سمیع کو شکست دی۔۔ میئرحیدرآباد نے کہا پاک آرمی کی جانب سے اچھی کاوش ہے، ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہیے،، ایونٹ ڈائریکٹر شہیربخاری بولے، پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ ہے، پروموٹ کرتے رہیں گے۔ چیمپئن شپ میں ایک سو نواسی مقابلے ہوں گے۔۔ اختتام پانچ اپریل کو ہوگا۔
————————-
نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ حیدرآباد میں سج گیا
افتتاحی تقریب میں میئرحیدرآباد، کھلاڑیوں کی شرکت
چیمپئن شپ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی
پہلے میچ میں عبیداللہ نے محمد سمیع کو شکست دی
ایونٹ میں 189فائٹس ہوں گی، اختتام 5اپریل کو ہوگا

