اسلام آباد (اردو ٹائمز) اے ایس ایف کی باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی برآمد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) تفصیلات کے مطابق، اے ایس ایف کے عملے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر دبئی جانے والے ایک مسافر کی پروفائلنگ کے بعد اس کی نگرانی جاری رکھی۔ بعد ازاں اسکیننگ کے دوران مذکورہ مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی جامع تلاشی لی گئی۔
دورانِ تلاشی بیگ سے مجموعی طور پر -/4,41,000 یو اے ای درہم برآمد ہوئے، جن کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ علاوہ ازیں، بیگ سے 544 گرام نشہ آور گولیاں (“ڈانسنگ پلز”) بھی برآمد کی گئیں۔
کارروائی کے بعد مسافر کو برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی اور منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

