راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں راجہ محمد خالد کی بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں راجہ محمد خالد کی بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی
راجہ محمد خالد کی ترقی پر مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد
چیئرمین جنرل بس سٹینڈ عمران خان اور چوہدری محمد عتیق کی طرف سے بھی مبارک باد
محنتی اور باصلاحیت افسر کی ترقی کو خوش آئند قرار دے دیا گیا
عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھنے کی امید ظاہر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں راجہ محمد خالد کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی ملنے پر مختلف سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ راجہ محمد خالد کو ایک محنتی، دیانتدار اور خوش اخلاق افسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی ترقی ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ راجہ محمد خالد نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ ایمانداری اور لگن سے ادا کیں اور محکمہ صحت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی ترقی سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی بلکہ عوام کو بھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ راجہ محمد خالد آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیتے رہیں گے اور ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔آخر میں چیئرمین جنرل بس اسٹینڈ راولپنڈی عمران خان اور چوہدری محمد عتیق کی جانب سے بھی راجہ محمد خالد کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

