LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے رواں سال عید الفطر کے موقع پر 4 تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 20 سے 23 مارچ، جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو چھٹیاں ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق اس سال رمضان کے مکمل 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اور یکم شوال یعنی عید ممکنہ طور پر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ 19 مارچ کو اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، لیکن اسی روز چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ان کے مطابق چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، اور غروب آفتاب تک اس کی عمر تقریبا 12 گھنٹے ہوگی۔

انجم نذیر نے مزید کہاکہ عام آنکھ سے 12 گھنٹے کی عمر والے چاند کو دیکھنا ناممکن ہے اور ٹیلی اسکوپ سے بھی صرف 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ عمر والے چاند کو دیکھا جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے امکانات ہیں اور پہلی شوال ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے، مگر باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X