اسلام آباد (اردو ٹائمز) عید پر رش والی مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز میں فول پروف سکیورٹی انتظامات
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) عید پر رش والی مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز میں فول پروف سکیورٹی انتظامات,شہریوں کی کیلئے تجارتی مراکز میں 1000 سے زائد افسران و جوان تعینات، پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں پیدل گشت اور ڈولفن فورس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے لیڈیز پولیس افسران بھی فیلڈ میں تعینات ہیں،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اہم شاہراہوں اور مارکیٹس میں موجود رہیں گے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی جاری رہے گی۔تمام سینئر پولیس افسران مارکیٹس میں سکیورٹی انتظامات کی بذاتِ خود نگرانی کریں گے،پولیس شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں، شاپنگ کے دوران سکیورٹی اور سہولت کی فراہمی کے لیے پولیس ہر لمحہ فیلڈ میں متحرک ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق۔

