LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں،اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں،اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، تمام سرکاری اور سفارت خانوں کے ملازمین اپنا سروس کارڈ ہمراہ رکھیں اورڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ شناخت کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کریں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اس سلسلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سفارت خانوں ،سفیروں کی رہائش گاہوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکار موثر انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں۔سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے۔ہائی سکیورٹی زون میں آنے والے لوگوں کے کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے اور ان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کی جامع تلاشی لی جائے۔تمام سرکاری ملازمین اپنا محکمانہ کارڈ ہمراہ رکھیں،تلاشی اور کوائف کے اندراج کے عمل میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X