LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) نیو ٹاؤن پولیس نے، 10 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار کر لیا

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) نیو ٹاؤن پولیس نے، 10 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار کر لیا،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کرتے ہوئے کمرے میں بند کر کے بھوکا پیاسا رکھا،متاثرہ بچہ موقعہ پاکر مالک کے گھر سے فرار ہو کر تھانے پہنچ گیا،نیو ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچے کے بیان پر فوری مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیاگیا ہے،سی پی او کی ہدایت پر رات گئے شہر میں فلیگ مارچ، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت ڈولفن اسکواڈز اور ایلیٹ کمانڈوز شامل تھے،سکیورٹی ہائی الرٹولیس کی جانب سے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات،بین الصوبائی شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں جوائنٹ و سپیشل پکٹس اور دیگر مقامات پر سنیپ چیکنگ اور سکریننگ جاری، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں تمام سکیورٹی انتظامات کو چیک اور بریف کررہے ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کی چوبیس گھنٹے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او کا تمام سپروائزری افسران کو فیلڈ میں تعینات نفری کو ڈیوٹیز کی حساسیت کے حوالے سے کڑی نگرانی اور باقاعدہ سپرویژن یقینی بنانے کا حکم،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا رات گئے 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی ؓ کے جلوس کے روٹ کا وزٹ،ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا پوائنٹ وائز تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے فیلڈ افسران کو فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی ؓ کے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا،ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کررہے ہیں، ایلیٹ کمانڈوز اور تھانوں کی موبائلز کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رتہ امرال پولیس نے، 03 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے 03 افراد کو حراست میں لے کر 02 کلو 200 گرام چرس، 05لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X