LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) جناح اسپتال میں خوشی کی لہر: ڈاکٹر محمد سلمان جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی جناح اسپتال میں ڈاکٹر محمد سلمان کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتال کے مختلف شعبہ جات، نرسنگ اسٹاف، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملہ اور سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے گلدستے پیش کیے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ڈاکٹر محمد سلمان کے دفتر اور رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ ملازمین نے خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر پرنسپل اسکول آف نرسنگ جناح اسپتال اور فیکلٹی ممبران، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی سرجیکل اسٹور کی جانب سے سر جاوید اقبال کی سربراہی میں وفد نے گلدستہ پیش کیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمار دانش، وائس چیئرمین ڈاکٹر مہران، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر شاہجہاں گجرانی اور ڈاکٹر عمر سیال سمیت دیگر عہدیداران نے بھی مبارکباد دی جبکہ مین فارمیسی سے سر عبد الوحید سولنگی کی سرپرستی میں عملے نے مبارکباد دی اسکول آف نرسنگ کے وفد میں رفیق سیال، ذوالفقار جٹ اور دیگر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شاہد اقبال کی قیادت میں حافظ محمد چنڑ، دیا رام سلمان قیوم، نور محمد، عذرا عبداللہ، ملوکہ خاتون، شمائلہ الٰہی اور رضیہ نعمت نے گلدستہ پیش کیااسی طرح ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد سلمان محنتی اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں اور انہوں نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر کیا ہے۔ ان کی کاوشوں سے متعدد ملازمین اور نرسز کو ترقی کے مواقع میسر آئے ڈاکٹر محمد سلمان نے اس موقع پر حکومتِ سندھ، وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ملازمین کو ساتھ لے کر ادارے کو مزید مستحکم بنائیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X