LOADING

Type to search

انٹرنیشنل

تہران (اردو ٹائمز) خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، ایرانی صدر کا اعلان

Share

تہران (اردو ٹائمز): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے قتل کا بدلہ لینا ایران کا ’فرض اور جائز حق‘ ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور اس کا حکم دینے والوں سے انصاف اور انتقام لینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اس مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

صدر نے مرحوم رہنماؤں کے اہل خانہ اور قوم سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ان کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X